5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا: پارک میں انسانی آنکھ کا 30 فٹ بڑا مجسمہ نصب کیا جائے گا
جنگ نیوز -
شکاگو . . . سی ایم ڈی . . . امریکی شہر شکاگو کے ایک پارک میں انسانی آنکھ کاسب سے بڑا مجسمہ نصب کیا جارہا ہے جو 30 فٹ بڑا ہے۔ انسانی آنکھ سے ہوبہو مماثلت رکھنے والا یہ مجسمہ ایک امریکی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے جو تین منزل جتنا بڑا ہے۔ اس مجسمے کو 7 جولائی کو نمائش کے لئے کھولا جائے گا۔