تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عامر خان اور سلمان خان فلم”انداز اپنااپنا“کے سیکوئل میں

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ کے دو خانز عامر خان اور سلمان خان ایک بار پھر فلم ”انداز اپنااپنا“ کے سیکوئل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔دونوں اداکار پروڈیوسر وینے سنہا (Vinay Sinha)کی فلم ”انداز اپنا اپنا “کے سیکوئل میں ایک بار پھرسلوراسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ سلمان خان نے سنہا کی جانب سے سیکوئل میں کام کرنے کی پیش کش پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔سلمان خان کی رضامندی پر وینے سنہا نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں وہ جلد ہی عامر خان سے ملاقات کرکے انہیں بھی اپنی فلم میں کام کرنے پر راضی کر لیں گے۔واضح رہے کہ راج کمار سنتوشی کی زیرِ ہدایت بننے والی فلم”اندازاپنا اپنا“ 1994 ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں عامر خان اور سلمان خان نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.