تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

القاعدہ نے انگریزی زبان میں پہلا آن لائن میگزین جاری کردیا

جنگ نیوز -
دبئی . . . سی ایم ڈی . . . القائدہ نے اپنا آن لائن میگزین جاری کیا ہے جو مکمل طور پر انگریزی زبان میں ہے۔ منگل کو جاری کیے جانے والے اس میگزین کا ہیڈ کوارٹر یمن میں ہے جو67 صفحات پر مشتمل ہے ۔اس میگزین میں موجود مواد بم بنانے کے گھریلو ٹوٹکوں جیسے مضامین پر مشتمل ہے۔Inspire کے نام سے جاری کیے جانے والے ا س آن لائن میگزین کا روحِ رواں انوار ال اولاکی(Anwar Al Awlaki) ہے جو امریکی نژاد باشندہ ہے اور اب یمن میں مستقل طور پر رہائش پزیر ہے۔ایک سابق CIA آفیسر کے مطابق یہ آن لائن میگزین امریکہ اور یورپ میں جہادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کرسکتا ہے جس میں القاعدہ کے نظریہِ جہاد کو بھرپور انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.