تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کے ایس ای،گزشتہ مالی سال کے دوران انڈیکس میں36فیصد اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 30 جون 2010 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 36 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ٹاپ لائن سیکیوریٹیز کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق 30 جون 2010 کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملکی اسٹاک مارکیٹس کی کارکردگی اچھی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں یکم جولائی 2009 سے 30 جون 2010 تک 36 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 9700 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران یومیہ کاروباری حجم میں کمی ہوئی لیکن اس کے باوجود انڈیکس کی کارکردگی بہتررہی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران نئی کمپنیوں کے اسٹاک مارکیٹ میں اندراج کچھ زیادہ متاثر کن نہیں رہے اور پورے مالی سال کے دوران صرف 8 کمپنیاں درج ہوئیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ پر جو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تھی اس سے بھی ایف بی آر زائد محاصل حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.