تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ترک اور اسرائیل کے وزراء کی خفیہ ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

جنگ نیوز -
برسلز . . . ترکی اور اسرائیل کے وزیروں کی برسلز میں خفیہ ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات میں درپیش بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انقرہ میں ایک ترک عہدے دار نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر تجارت اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات اسرائیل کی درخواست پر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پہلے ہی اسرائیل کو اپنے مطالبات سے آگاہ کرچکا ہے اور ملاقات میں ان ہی مطالبات کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اکتیس مئی کو امداد لے کر غزہ جانے والے ترک جہاز فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان وزارتی سطح پر یہ پہلا رابطہ ہے۔ یاد رہے کہ حملے میں آٹھ ترک باشندے ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ترکی نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا اور مشترکہ فوجی مشقیں بھی منسوخ کر دی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.