تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیل : حزب اللہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس . . . جنگ نیوز . . . اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے لیے جاسوسی اور سرحدپار منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک فوجی اور متعددشہریوں کو گرفتار کرلیا ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ اسرائیلی دفاعی فورس کا ایک وارنٹ آفیسراورمتعدداسرائیلی شہریوں کولبنان کے منشیات کے بیوپاریوں کے ساتھ سرحدپار منشیات کی اسمگلنگ کے لیے رابطوں کے شْبے میں گرفتار کیا گیاہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وارنٹ آفیسر فوج کی سکیورٹی سے متعلق معلومات لبنان کے منشیات کے اسمگلروں کوفراہم کررہا تھا اوران اسمگلروں کا حزب اللہ تنظیم سے تعلق ہے۔ بیان میں فوجی کی شناخت نہیں بتائی گئی اور نہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیے گئے شہریوں کی تعدادبتائی گئی ہے۔حزاللہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالہ سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.