5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ٹام کروز اپنی اسٹنٹس کی صلاحیتیں بچوں میں منتقل کرنا چاہتے ہیں
جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . سی ایم ڈی . . . ہالی ووڈ میں اسٹنٹس کے ماہر سمجھے جانے والے اور مشن ایمپوسبل جیسی مہم جوئی پر مبنی فلموں میں کام کرنے والے کامیاب اداکار47سالہ ٹام کروز اپنی اسٹنٹس کرنے کی صلاحیتیں اپنے بچوں میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ٹام کروز کی شدید آرزو ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تربیت دیں کے کس طرح خطرناک اسٹنٹس پرفارم کیے جاتے ہیں۔ کروزجوخود17سالہ Isabella، 14سالہ Connorاور4سالہSuriکے والد ہیں کو بچپن سے ہی اسٹنٹس کرنا بہت ہی دلچسپ مشغلہ لگتا تھا جس کے لیے وہ نت نئے انداز اور خطرناک شوق اختیار کرتے تھے۔ٹام کروز کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ اگر ان کے بچے بھی اسٹنٹس کرنا چاہیں تو وہ ان کو باقاعدہ تربیت دیں گے کہ کس طرح اسٹنٹس صحیح طریقے سے پرفارم کیے جاسکتے ہیں۔