تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جنگ گروپ کے ’امن کی آشا‘ کے منصوبے سے تناؤ کم ہو سکتا ہے،کرشنا

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے اچھے عملی اقدامات کئے ہیں اور یہ کہ جنگ گروپ کے ’امن کی آشا‘ کے منصوبے سے تناؤ میں کمی آسکتی ہے۔نئی دہلی میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تاہم جنگ گروپ کے ’امن کی آشا‘ کے منصوبے سے تناؤ میں کمی آسکتی ہے۔رواں ماہ بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں مسائل حل کرنے میں پیش رفت ہوگی اورپاکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے میں امن بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں پانچ چیزوں پر اقدامات ضروری ہیں،جس میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کا خاتمہ، تجارت اور اعتماد کی فضا بحال کرنا اہمیت رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.