تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسلام آباد میں حملے طالبان نے نہیں،غازی فورس نے کیئے،رپورٹ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . فارن ڈیسک . . . اسلام آباد میں گزشتہ حملوں میں طالبان نہیں بلکہ لال مسجد آپریشن کے ردعمل میں وجود میں آنے والی غازی فورس کی کارروائیاں تھیں۔ انتقام لینے کے لیے لال مسجد میں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ داروں پر مشتمل اس گروپ کی مختصر تاریخ انتہائی خونی ہے۔ امریکی خبر رساں ادرے’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کو اب یقین ہے کہ ایک نیا عسکریت پسندوں کا گروپ موجود ہے جو تین سال قبل لال مسجد پر فوجی آپریشن کا انتقام لینے کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے اسلام آباد میں گزشتہ کئی بم دھماکے کیے جن کا الزام طالبان پر دیا جاتا رہا۔ غازی فورس کے نام سے عسکریت پسندوں کا یہ گروپ جولائی 2007کے لا ل مسجد آپریشن کا انتقام کے لیے ان طلبا پر مشتمل ہے۔ اس خوفناک گروپ میں سینکڑوں نوجوان نئی عسکری گروپوں سے متاثر ہیں۔یہ نوجوان اپنی حکومت کے خلاف ہو چکے ہیں یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی حکومت نے ان کو دھوکا دیا ہے۔ غازی فورس کی مختصرخونی تاریخ عسکریت پسندی کو فروغ دینے کی ہے۔ یہ عسکریت اور انتہا پسندی علاقائی استحکام کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ امریکا اور پاکستان کے دیگر مغربی ممالک کے اربوں ڈالر خرچ ہونے کے باوجود اسلامی انتہا پسندی کواس خطے سے روکا نہیں جا سکا۔غازی فورس میں ان لوگوں کے قریبی رشتہ دار شامل ہیں جو لال مسجد آپریشن میں ہلاک ہوئے ۔اس گروپ کا نام مولانا عبدالرشید غازی کے نام پر رکھا گیا جنہیں اس آپریشن میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.