5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
غیر اسلامی قوانین کو کالعدم قرار دینے کی آئینی درخواست پر نوٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ملک کے تمام غیر اسلامی قوانین کو کالعدم قرار دینے کی درخوست پر وفاقی حکومت اور چیف الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دستور کے آرٹیکل ٹو اے کے تحت ملک میں کوئی غیر اسلامی قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا اور اس پر اعلیٰ عدالتوں کے متعدد فیصلے موجود ہیں۔ عدالت اس آرٹیکل کی روشنی میں غیر اسلامی قوانین کو کالعدم قرار دے۔ درخواست گزار نے خاص طور پر آئین کے آرٹیکل دو سو اڑتالیس کا حوالہ دیا ہے جو صدر مملکت اور صوبوں کے گورنروں کو عدالتی کاروائی سے استثنٰی دیتا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ خلیفہ وقت عدالت میں حاضر ہوسکتا ہے تو صدر مملکت اور گورنر کیوں نہیں ہوسکتے۔