5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہالینڈ میں ٹرالی پر مکمل آفس کا بندوبست کر لیا گیا
جنگ نیوز -
ایمسٹرڈم . . . سی ایم ڈی . . . ہالینڈمیں ایک آرٹسٹ نے ایسی منفرد ٹرالی تیا ر کی ہے جس پر مکمل طور پرایک آفس کا بندوبست کیاگیاہے۔دو ٹا ئروں پر مشتمل اس ٹرالی نما آفس میں دو کر سیا ں ،ایک ٹیبل اور ضروری اشیاء رکھنے کیلئے شیلف بھی موجود ہیں۔کسی بھی جگہ اس ٹرالی کو اپنے ہمراہ ساتھ لے جا کر دو منٹ میں ایک منظم آفس کا اہتما م کیا جا سکتاہے۔کا م کے اوقات ختم ہو نے کے بعد کر سیوں اور ٹیبل کو دوبا رہ سے اس ٹرالی میں نصب کر کے اپنے ہمراہ کسی دوسری جگہ بھی واپس با آسا نی لے کر جا یا جا سکتا ہے۔