تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان میں بین الاقوامی برادری کی موجودگی ضروری ہے،بھارت

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ . . . جنگ نیوز . . . بھارت نے کہا ہے کہ افغانستان میں استحکام اور سلامتی کیلئے وہاں بین الاقوامی برادری کی موجودگی ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ہردیپ سنگھ پوری نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ بھارت افغانستان میں کسی بھی پیش رفت سے براہ راست متاثرہو گا کیونکہ دونوں ملکوں کا تعلق ایک ہی خطے سے ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے عوام بھی تاریخی اور تہذیبی بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ افغانستان میں استحکام ہو۔ طالبان حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں بند کر دیں۔ دہشت گردی ترک کر دیں اور افغان آئین اور اقدار کا احترام کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.