5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جے ایس بینک شیئر ہولڈرز کو رعایتی قیمت پر رائٹ حصص جاری کرے گا
جنگ نیوز -
کراچی . . . جہانگیر صدیقی بینک اپنے شیئر ہولڈرز کو 33 فی صد رائیٹ حصص رعایتی قیمت پر جاری کرے گا جس کی منظوری کے لیے اسٹیٹ بینک اور سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن سے رجوع کرلیا گیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری جہانگیر صدیقی بینک اعلامیے کے مطابق 33 فی صد رائٹ شیئرز تین روپے فی حصص کے حساب سے جاری کیے جائیں گے اور اس طرح فی حصص پر سات روپے کی رعایت دی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رائیٹ حصص کے اجرا کی منظوری کے لیے سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن اور اسٹیٹ بینک سے رجوع کرلیا گیا ہے جبکہ جہانگیر صدیقی بینک 23 جولائی کو سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں رائٹ شیئرز کے اجرا کے لیے منظوری لی جائے گی۔