تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رومانیہ میں سیلاب سے 24 افراد ہلاک ،7ہزار سے زائد بے گھر

جنگ نیوز -
بخارسٹ . . . جنگ نیوز . . . رومانیہ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے کم ازکم 24 افراد ہلاک جبکہ 7ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ رومانیہ میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد دریائے سیرک میں آنے والے سیلاب کے نتیجہ میں ملک کے جنوب مغربی حصے زیادہ متاثرہوئے ہیں جس کے باعث ہزاروں ایکڑ پرکھڑی فصلیں اور لاتعداد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ رومانیہ کی حکومت نے یورپی یونین سے فصلوں کے حفاظت ، دکانوں اور سڑکوں کی مرمت کیلئے مالی امداد کی اپیل کی ہے اور متاثرہ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیاہے۔ رومانیہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے ڈینیوب میں بھی شدید طغیانی کا خطرہ ہے جس سے مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.