5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانیہ میں گھر میں آتشزدگی ، کمسن بچہ ہلاک، 2 افراد لاپتہ
جنگ نیوز -
لندن . . . جنگ نیوز . . . برطانیہ میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجہ میں کمسن بچہ ہلاک جبکہ 2 افراد لاپتہ ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی ویلز کے علاقہ ماریان گلاس میں ایک گھر میں آگ لگ جانے کے باعث ایک کمسن بچہ جھلس کر ہلاک جبکہ اس کی ماں اور بھائی لاپتہ ہوگئے۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم بچے کی ماں اور بھائی کے متعلق لاعمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے کہ دونوں افراد بھی آگ میں ہلاک ہو چکے ہونگے۔