تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دورہ افغانستان میں صدر حامدکرزئی سے ملاقات ہوئی ، جنرل کیانی

جنگ نیوز -
راولپنڈی… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ ان کے ، افغانستان کے آخری دودوروں کے دوران افغان صدرحامدکرزئی سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ایک بیان میں جنرل اشفاق پرویزکیانی نے اپنے دورہ افغانستان سے متعلق رپورٹس پرکہاہے کہ ان کے دورہ افغانستان کے دوران افغان صدرحامدکرزئی سے ہونے والی دونوں ملاقاتوں کے موقع پر افغانستان میں اتحادی فوج کے سابق کمانڈر جنرل اسٹینلے میکرسٹل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان سہہ فریقی ملاقاتوں میں شفافیت سے افغان مسئلہ کے تمام فریقین کا اعتماد قائم رہتا ہے اور تعلقات مستحکم ہوتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.