تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

این آر او فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی ترمیم شدہ اپیل دائر کرنیکی اجازت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این آر او کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کو نظرثانی کی ترمیمی اپیل دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔جسٹس شاکراللہ جان نے این آر او فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر درخواست آج نمٹادی، وفاق نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نظرثانی اپیل میں سے اس حصے کو حذف کردیا جائے گا جس کے الفاظ پر عدالت کی طرف سے اعتراض کیا گیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.