5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مڈٹرم الیکشن مسائل کا حل نہیں،منور حسن
جنگ نیوز -
سرگودھا…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن مسائل کا حل نہیں اگر ایسا ہوا تو150 سے زائد جمشید دستی اسمبلی پہنچ جائیں گے۔سرگودھا میں دینی مدرسے کے طلبہ کے اجتماع اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ ملکی حالات تشویش ناک ہیں اور جمہوری حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے چلایا جارہا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن اور جمہوریت دشمن پالیسیاں قائم ہیں اور نواز شریف فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔ ایم ایم اے کے مستقبل کے بارے میں منور حسن نے کہا کہ میری نظر کمزور ہے تاہم میں ایم ایم اے کے مستقبل دھندلا دیکھ رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اگر جنوبی پنجاب میں فوجی آپریشن کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔