تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایوب برج کے مقام پر دریائے سوات کی سطح بلند،پانی آبادی میں داخل

جنگ نیوز -
سوات…سوات ایوب برج کے مقام پر دریائے سوات میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے۔سوات کے بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برف پگھلنے کے بعد دریائے سوات میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے باعث ایوب برج کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں۔بند ٹوٹنے کے باعث آس پاس میں موجود گھر متاثر ہوئے اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے،جبکہ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کے پانی کی سطح مزید بلند ہونے کے بعد مینگورہ شہر اور تحصیل کبل اور مٹہ کا زمینی راستہ منقطع ہوسکتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تاحال ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں جبکہ لوگ اپنے گھروں کا سامان نکال رہے ہیں اور قریبی علاقوں میں واقع اپنے رشتہ داروں کے یہاں منتقل ہو رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.