5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عامریار وارن نے استعفیٰ دے دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد… پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عامر یار وارن نے استعفیٰ دے دیا ہے جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامریار وارن حلقہ این اے184بہاول پور IIسے رکن قومی اسمبلی تھے جبکہ ان کے خلاف جعلی ڈگری کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا۔