تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور:ہجرت اللہ کی سزا میں اضافے کیلئے درخواست دائرسماعت کیلئے منظور

جنگ نیوز -
لاہور…حکومت پنجاب نے پیر مکی لاہوربم دھماکے میں سزایافتہ مجرم ہجرت اللہ کی سزا میں اضافے کیلئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے جسے باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا۔ پیر مکی بم دھماکے کے مجرم ہجرت اللہ سے ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا تھاجس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔محکمہ پراسیکیوشن پنجاب نے اس سزا میں اضافے کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ہجرت اللہ کو کچھ روز قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مناواں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کیس میں پیش کیا گیا تاہم عدم ثبوت کی بنا پر اسے بری کردیا گیاتھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.