5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:داتادربارکے احاطے میں دو خودکش حملے، 10افرادجاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں داتا دربار کے احاطے میں ہونے والے دو خود کش حملے میں ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 10 افرا دکے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اب تک تین دھماکے ہو چکے ہیں جن میں سے دو خودکش اور ایک دھماکا باہر ہوا ہے۔پولیس اور امدادی اداروں کے مطابق اب تک 35افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ادھر اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 35افراد کو اسپتال لایا جاچکا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں دھماکے پانچ منٹ کے وقفے سے ہوئے۔دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے اورزخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔