5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کے بی سی اے کو سندھ کنٹرول اتھارٹی کی حیثیت دینے کی منظوری
جنگ نیوز -
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی حیثیت دینے کی اصولی منظوری دے دی۔بلڈنگ کنٹرول قوانین سے متعلق اجلاس کراچی میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں وزیربلدیات آغا سراج درانی، چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری خزانہ اور چیف کنٹرولرکے بی سی اے شریک ہوئے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اتھارٹی میں ڈویژنل سطح پر ڈائریکٹرز اور ضلعی سطح پر ضلعی آفیسر کام کی نگرانی کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران کو اتھارٹی کی حدود اور اختیارات کے معاملات کو کل تک حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔