تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وزیر اعظم کی سارک کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال ،دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سارک وزرائے داخلہ کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر داخلہ نے سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ پاک بھارت وزرائے داخلہ کی ملاقات سے باہمی عدم اعتماد کم کرنے میں مدد ملے گی وزیر اعظم نے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے دنیا کو مزید مدد کرنی چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.