5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان اور بھار ت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور بھارت نے باہمی معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے سویلین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ۔ بھارت کی طرف سے دی گئی فہرست میں قیدیوں کی تعداد کم ظاہر کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی نائب ہائی کمشنر نے دفتر خارجہ میں تقریبا چھ سو بھارتی قیدیوں کی فہرست دیجبکہ ایسی ہی ایک فہرست نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئیجس میں ساڑھے چھ سو پاکستانی قیدیوں کا ذکر ہے، پاکستان کا اصرار ہے کہ اس کے نو سو سے زائد شہری بھارت میں قید ہیں ۔ دونوں ممالک دو سال پہلے طے پانے والے معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو سویلین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں