تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حکومت امریکہ کے دباؤ پر مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ کر چکی ہے، ماروی میمن

جنگ نیوز -
مظفرآباد…مسلم لیگ ق کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان امریکہ کے دباؤ پر مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ کر چکی ہے۔شاہ محمود قریشی اور راجہ پر ویز اشرف کے سامنے اگر یہ کہا جائے کہ بھارت پاکستان کا پانی چوری کر رہا ہے تو انھیں بہت برا لگتا ہے۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں میٹ دی پر یس سے خطاب کر تے ہو قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان کی رکن ماروی میمن نے حکومت کی کشمیر پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہو نے والے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر اور پانی کے سنگین مسئلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامپوزٹ ڈائیلاگ کے نام پر مسئلے کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے حکمران اس بات کے دعویدار ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تو اس سے شہ رگ والا سلوک بھی کیا جائے۔ماروی میمن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بجٹ پر کٹو تی کے خوفناک نتائج برآمد ہو نگے۔اگر حکومت پاکستان نے بجٹ کٹو تی پر نظر ثانی نہ کی تو اس معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھایا جا ئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکو مت پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر یوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.