تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مظفر گڑھ میں سیلابی ریلے کے باعث 2 سو سے زائد بستیاں زیر آب

جنگ نیوز -
مظفرآباد…دریائے سندھ کے سیلابی ریلے کے باعث مظفر گڑھ علاقہ دائرہ دین پناہ کی چھوٹی بڑی2 سو سے زائد بستیاں زیر آب آ گئی انتظامیہ نے متاثرین سیلاب کے لئے امدای کیمپ قائم کر دئیے ہیں۔مظفر گڑھ کے علاقہ دائرہ دین پناہ کی پانی کے باعث تباہ ہونے والی نشیبی بستیوں میں بیٹ موضع لمر والا ، بیٹ نشان والا ، موضع چھجڑے والا ، سکھانی والا ، خادم والی ، بیٹ بھیڈاں والی ، موضع لنگاہ ، موضع مونڈ ، ناڑی شاہ ، موضع بکھری سمیت2 سو سے زائد بستیاں زیر آب آ گئی ہیں ڈی۔سی۔او مظفر گڑھ محمود اسلم وزیر کے مطابق دو مقامات پر متاثرین سیلاب کے لئے ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کشتی سروس بھی شروع کر دی ہے جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دو مقامات ہاکی سپر اور جھانجی والا میں جو ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں وہاں صرف طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور انتظامیہ کے موقع سے جاتے ہی کشتیاں بھی غائب ہو گئی اور تمام افراد اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں ۔تونسہ بیراج اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آج تونسہ بیراج پر پانی کا اخراج جوں کا توں ہے اور پانی کا اپ اسٹریم لیول1 لاکھ98 ہزار4 سو94کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم پانی کا بہاؤ1 لاکھ72 ہزار86 ہے جبکہ چشمہ بیراج سے پانی کا بہاؤ2 لاکھ51 ہزار کیوسک ہے جس کی آمد کل کو متوقع ہے جس سے دائرہ دین پناہ کے نشیبی علاقوں کی مزید بستیاں زیر آب آئیں گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.