تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

داتا دربار پر خود کش حملوں کے بعدملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہورمیں داتا دربار پر خود کش حملوں کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔داتا دربار پر خود کش حملوں کے بعدلاہورسمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ لاہورکے خارجی اور داخلی راستوں پر گاڑیوں اور آنے جانیوالوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،شہر میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ادھر داتا دربار پر خود کش حملوں کے بعد دربار بی بی پاک دامن کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اہم مزارات پر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ادھر اسپیشل برانچ کے ذرائع کے مطابق چوبیس جون کو داتا دربار پر حملے کے حوالے سے ایک رپورٹ حکومت اوردربارا نتظامیہ کو بھجوائی گئی تھی،جبکہ یکم جولائی جمعرات کو بھجوائی گئی ۔رپورٹ میں بھی اسپیشل برانچ کی طرف سے رپورٹ میں لاہورکے بڑے درباروں میں خطرے کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا ۔جبکہ خودکش حملوں کے بعدکوئٹہ ،پشاور اور کراچی سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.