5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ورلڈ بینک کا پاکستان کی معاشی صورتحال پراظہار اطمینان
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور دوسرے مرحلے میں14کروڑ 60لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے جسے آبپاشی نظام کی بہتری،واٹرمینجمنٹ اور جناح بیراج کی تعمیر نو پر خرچ کیا جائے گا۔واشنگٹن سے جاری ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں اقتصادی اصلاحات کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور یہاں معاشی اعشاریے میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔ پاکستان کی معیشت میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس شعبے کے ساتھ ملک کے 50فیصد لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار وابسطہ ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کے زرعی نظام کا انحصار آبپاشی کے نظام پر ہے جس کی بہتری کے لیے پاکستان کو10 سال کے گریس پیریڈ سمیت40سال کی مدت کے لیے آسان شرائط پر قرض کی ادائیگی کی جائیگی اور اس قرض پر 0.75 فیصد سروس چارجز وصول کیے جائیں گے۔