5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
داتادربار میں خود کش دھماکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں داتا دربا رمیں ہونے و الے خود کش دھماکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔دھماکے سے قبل دربار کے سیکیورٹی اہلکاروں نے خود کش حملہ آور کو قابو کرنے کی بھی کوشش کی۔داتا دربار لاہور میں ہونے والے دھماکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں زائرین تہہ خانے معمول کے مطابق موجود ہیں جہاں ایک شخص ہاتھ میں بیگ لئے اندر کی طرف بھاگ رہا ہے دربار کی پرائیویٹ سکیورٹی اہلکار اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ اندر کی طرف جا کر فوری خود کو دھماکے سے اڑا لیتا ہے ۔اسی اثنا وہاں بھگڈر مچ جاتی ہے اور لوگ باہرکی طرف بھاگتے ہیں لیکن پھر ایک اور حملہ آور بائیں ہاتھ میں ایک بیگ سمیت دروازے سے داخل اندر آتا ہے اور سیڑھیوں سے اوپر چلا جا کر دربار کے احاطے میں پہنچ جاتا ہے جسکے پورے5 منٹ بعد 10 بج کر 53 منٹ دوسرا دھماکہ ہو جاتا ہے۔ان دھماکوں میں 40 افراد شہید اور پونے دوسو سے زائد افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔