5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز کا آغازآج سے ہوگا
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ ... ورلڈ کپ فٹ بال کے حصول کی جنگ اب 32 سے 8ٹیموں تک محدود ہوگئی ہے ، میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز کا آغازآج سے ہوگا ، پہلے کوارٹر فائنل میں سابق چیمئپن برازیل اور ہالینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے فائنل ایٹ میں گھانا اور یوراگوئے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ پورٹ ایلزبتھ میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا سفر اب تک شاندار رہا ہے ، ہالینڈ اور برازیل کے درمیان نو میچ کھیلے جاچکے ہیں ، تین مین برازیل اور دو میں ڈچ ٹیم نے فتح سمیٹی ، ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں تین مرتبہ ایک دوسرے ٹکرائی ہیں ، دو بار سابق چیمپئن برازیل کامیاب ہوئی تو ایک میں فتح نے ہالینڈ کے قدم چومے ، لیکن کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کے لیے سب سے اہم بات فیئر پلے ہوگا کیونکہ برازیل کے اسٹرائیکر لوئس فابیانو ، یوآن اور میلو کو ورلڈ کپ میں یلو کارڈز دکھائے جاچکے ہیں ، جبکہ ہالینڈ کے سات کھلاڑی معطلی کے خطرے سے دوچار ہیں ، برازیل اور ہالینڈ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ، دوسرا کوارٹر فائنل یوراگوئے اور گھاناکی ٹیموں کے درمیان جوہانسبرگ کے ساکر سٹی اسٹیڈیم میں ہوگا ، یوراگوئے نے 1970 کے بعد اب تک میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی جبکہ گھانا کی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل ایٹ میں پہنچ چکی ہے ، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔