5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد…آیندہ بارہ گھنٹوں میں ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی، گوجراں والا،لاہورکشیمر،گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مون سون سے پہلے آنے والا بارشوں کا نظام پنجاب اورکشمیرمیں مزیدچند روز تک موجود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم جزوی طورپر ابرآلودرہے گا جبکہ زیادسے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔حیدرآبادمیں42لاڑکانہ اورجیکب آبادمیں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔۔لاہوراوراسلام آبادمیں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گاجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔