5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ریگستا ن میں منعقد کی جا نے والی دنیا کی مشکل ترین ریس
جنگ نیوز -
رباط…سی ایم ڈی…ہر سال صحارا کے ریگستا ن میں دنیا کی مشکل ترین ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ریس کے شرکا ء ہموار زمین کے بجا ئے ریتیلے ریگستان پر دوڑتے ہیں۔گر م ہواؤں اور تپتی ریت میں شرکا ء کو 243 کلومیٹر کے فاصلے کو چھ روز میں طے کرنا ہوتا ہے۔ اس ریس میں شرکا ء ان چھ دنوں میں نا صرف اپنی خوراک کا بندوبست خود کر تے ہیں بلکہ انھیں ایک بھا ری بھر کم بیگ کو اپنی پشت پر لٹکا ئے ریت میں پھنسے قدموں کو کھینچ کر منزل کی جا نب آگے بڑھنا بھی ہوتا ہے۔