تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خلاء سے زمین پر چھلانگ لگانے والے مہم جُو کے خاص سوٹ کی آزمائش

جنگ نیوز -
ویانا…سی ایم ڈی…آسٹریا سے تعلق رکھنے والے Felix Baumgartner مہم جوئی کا نیا باب رقم کرنے جارہے ہیں کیونکہ وہ خلاء سے زمین پر چھلانگ لگانے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوگئے ہیں۔مدار کے کنارے سے 1لاکھ25ہزار فٹ یعنی 23میل نیچے زمین کی سطح پر چھلانگ لگانے کے لیےFelixدو سال سے خود کو ذہنی و جسمانی طور پر تیا رکررہے ہیں۔خلاء سے چھلانگ لگا کر690میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب سفر کرتے Felix آواز کی رفتار کو پیچھے چھوڑنے کا عزم رکھتے ہیں۔Felix یہ کارنامہ سر انجام دینے کے لیے پیراشوٹ طرز کے ہلکے سے غبارے کا سہارا لیں گے۔منفی56ڈگری درجہِ حرارت کو دباؤ برداشت کرنے کے لیے Felixنے ایک خاص سوٹ تیار کروایا ہے جسے پہن آکر آجکل وہ اسکی آزمائش کررہے ہیں۔ Felix کی اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لیے ناسا اور امریکی فضائیہ ان کی معاونت کر رہی ہے جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل بی بی سی Felixکی اس مہم جوئی کو باقاعدہ فلمائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.