تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

موٹاپے سے محفوظ رہنے کے لئے سائیکلنگ بہترین حل ہے

جنگ نیوز -
میامی…سی ایم ڈی…موٹاپے سے پریشان افراداگر باقائدہ ورزش نہیں کرسکتے تو کوئی بات نہیں کیونکہ سائیکلنگ کے ذریعے بھی ان کی پریشانی ختم کی جاسکتی ہے۔ حال ہی میں امریکہ میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ روزانہ سائیکلنگ کے ذریعے موٹاپے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق روزانہ 15 منٹ تک سائیکلنگ کرنے سے فربہ جسم کے حامل افراد پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ اس سے نہ صرف اضافی چربی گھلتی ہے بلکہ وزن بھی گھٹتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.