5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نواب شاہ کے قریب حادثہ،دو بچیاں اور دو خواتین جاں بحق،چھ زخمی
جنگ نیوز -
نواب شاہ…نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر کاراور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں دوخواتین اور دوبچیاں ہلاک جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کار سکھر جا رہی تھی کہ قومی شاہراہ پر کھبڑ بس اسٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دوخواتین اور دوبچیاں موقع پرہی ہلاک ہوگئیں۔حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں سکرنڈ اسپتال منقل کردیاگیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔