تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سلمان خان کے لیے بھارت کے وزراء جیسا سیکورٹی پروٹوکول

جنگ نیوز -
کولمبو…سی ایم ڈی…بالی وڈ کے منچلے شہزادے سلمان خان کو لمبو میںZگریڈ کی سیکورٹی کے حصار میں آؤٹ ڈور شوٹنگ کریں گے۔ سلمان خان جو ان دنوں ہدایت کار انیس بزمی کی نئی آنے والی فلم ”ریڈی“کی عکس بندی کے لیے سری لنکا کے درالحکومت کو لمبو میں ہیں، تاج ہوٹل میں اپنی ان ڈور شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد آئندہ ہفتے کولمبو کے مختلف مقامات پر آؤٹ ڈور شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔سلمان خان کی ذاتی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں کولمبو میں Zگریڈکی سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ Zگریڈکی سیکورٹی بھارت کی اہم حکومتی شخصیات کو فراہم کی جاتی ہیں جس میں 22سیکورٹی اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.