5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کپتان نے روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ بلا اجازت کیا تھا،فرحان الحق
جنگ نیوز -
نیویارک…اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پاکستان،نیپال اور بنگلا دیش کو فوجی سازوسان منتقل کرنے والے بحری جہاز کے کپتان نے پاکستان کے بجائے بھارت کاراستہ اختیار کرنے کا فیصلہ بغیر اجازت کیا تھا جبکہ بھارتی حکام نے لاعلم ہونے کی وجہ سے جہاز تحویل میں لے رکھا ہے۔نیویارک سے جاری کیے گئے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان الحق نے بتایا کہ فرانس کی نجی بحری کمپنی کے جہاز ایجین گلوری کے ذریعے راکٹ لانچرز،طیارہ شکن توپیں ،دھماکا خیز مواد اور دیگرفوجی سازوسامان پاکستان،نیپال اور بنگلا دیش کے لیے روانہ کیا گیا۔ جہاز کے طے شدہ روٹ کے مطابق اسے پہلے پاکستان جانا تھا لیکن کپتان نے منظوری لیے بغیر جہاز کا روٹ تبدیل کر دیا اور پہلے بنگلا دیش اور پھر بھارت چلا گیا۔ بھارتی حکام کو یہ علم نہیں تھا کہ یہ سامان اقوام متحدہ کا ہے۔انھوں نے جہاز حراست میں لے کر اس کی تلاشی لی اور ابھی تک جہاز بھارت میں کھڑا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ صورتحال کپتان کے بغیر اجازت اور غیر قانونی فیصلے کی وجہ سے پیدا ہوئی ۔