5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا کا امیگریشن نظام شکستگی کا شکار اور خطر ناک ہے، باراک اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما نے ارکان کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ تارکینِ وطن سے متعلق نظام میں اصلاحات پر اتفاق رائے پیداکریں۔صدراوباما نے یہ بات واشنگٹن میں امریکن یونی ورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل سروس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر اوباما نے امیگریشن کے مسئلے پر اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ایک کروڑ دس لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کا معاملہ انتہائی اہم ہے،انھیں جوابدہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے وہ تارکین وطن سے متعلق نظام میں جامع اصلاحات چاہتے ہیں۔تاہم انھوں نے کسی نئے اقدام کی طرف اشارہ نہیں کیا۔ان کاکہناتھا کہ امریکا کا امیگریشن نظام شکستگی کا شکار اورخطرناک ہے جب کہ ملک کی سرحدیں بہت وسیع ہیں اور اُنھیں باڑ لگا کر محفوظ نہیں کیا جا سکتا۔