5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانوی وزیر اعظم کیمرون کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون گزشتہ روز اس وقت ونسٹن چرچل، بارک اوبامااور ٹونی بلیئر کے ساتھی بن گئے جب ان کا مجسمہ بھی مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا۔ لندن میں ڈیوڈ کیمرون کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر ان کی اہلیہ کومجسمہ دیکھ کر حیرت کا شدید جھٹکا لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگا کہ کیمرون ان کے سامنے کھڑے ہیں کیونکہ ڈیوڈ کیمرون کے مجسمے کو حقیقی رنگ دینے کے لیے اسے برطانوی وزیر اعظم کا پسندیدہ لباس پہنایا گیا ہے۔ اس مجسمے کی تیاری میں 4ماہ کا عرصہ لگا اور اس پر ایک لاکھ50ہزار پاؤنڈ لاگت آئی ہے۔