تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

داتا دربار خودکش دھماکوں کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

جنگ نیوز -
کراچی…لاہور میں داتا دربار کے احاطے میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کے بعد کراچی میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق پولیس کو احکامات دیے گئے ہیں کہ شہر میں واقع معروف درگاہوں کے اطراف سیکیورٹی کے اقدامات سخت کردیے جائیں۔ پولیس حکام نے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی مزار، منگھوپیر مزار اور دیگر ہجوم والے مزارات پر پولیس کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات دی ہیں اور پولیس اہلکاروں کو مشکوک چیزوں اور مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پولیس کو رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.