تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 25 روپے کا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی …جنگ نیوز…صوبہ پنجاب میں سیمنٹ کی طلب میں نمایاں اضافے کے باعث کراچی میں سیمنٹ کی طلب کے مطابق سپلائی میں کمی دیکھی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مینوفیکچرز نے سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد کراچی کی ریٹیل مارکیٹ میں سیمنٹ کی 50 کلو گرام بوری کی کم از کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 310 روپے ہوگئی ہے۔ سیمنٹ ڈیلرز نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ آئندہ دنوں میں سیمنٹ کی طلب کے مطابق عدم دستیابی کی صورت میں قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.