5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آسٹریلیا: مریضوں کے قاتل بھارتی ڈاکٹر کو 7 سال قید کی سزا
جنگ نیوز -
کینبرا …جنگ نیوز…آسٹریلوی عدالت نے بھارتی نژاد امریکی قاتل ڈاکٹر جیانت پٹیل کو تین مریضوں کو موت کے گھاٹ اتارنے پر سات سال قید کی سزا سنا دی۔ کوئینز لینڈ ہسپتال میں 2003ء سے لے کر 2005ء تک کے درمیانی عرصے میں جیانت پٹیل نے کئی مریضوں کے غلط آپریشن کئے اور مریضوں کے اعضاء کو بڑے پھوہڑپن کے ساتھ جوڑا۔ ملزم جیانت پٹیل کو آسٹریلوی میڈیا نے ڈاکٹر ڈیتھ قرار دیا۔ عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزم جیانت پٹیل نے کئی مریضوں کے آپریسن کے دوران ان کے صحت مند اعضاء جسم سے نکال کر پھینک دیئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر جیانت کی غلط کاریوں اور سرجری سے لاعلمی کے باعث ہسپتال کی نرسیں بھی مریضوں کو ڈاکٹر ڈیتھ سے چھپاتی رہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جیانت پٹیل پر قبل ازیں نیویارک اور اوریگون میں مریضوں کے آپریشن کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم اس نے آسٹریلیا کا رخ کر لیا۔