تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی،پولیس کی کارروائی میں17ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
کراچی…قائد آباد پولیس نے ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل گروہوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 17 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات، گن پوائنٹ پر لوٹا ہوا مال، ایک گاڑی، داؤ پر لگی رقم اور مسروقہ تاریں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق قائدآباد تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 6 ملزمان محمد آصف، عامر، جمیل، زبیر، محسن شاہ اور امیر خان کو نیو مظفر آباد، قائد آباد، ریلوے برج، اسٹار گراؤنڈ اور شیرپاؤ کالونی روڈ سے گرفتار کر کے 6 ٹی ٹی پستول، لوٹا ہوا مال، 9 ہزار روپے نقد رقم اور موبائل فون برآمد کر لئے جبکہ ایک موٹر سائیکل لفٹر ملزم طاہر شاہ کو تعاقب کر کے شیر پاؤ چورنگی سے گرفتار کر کے چھینی ہوئی موٹر سائیکل نمبر KEH4297 اور ایک پستول برآمد کر لیا۔ ملزم کا ساتھی اعجاز فرار ہوگیا۔کے ای ایس سی کی تاریں چوری کرتے ہوئے ملزم اصغر علی کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی تاریں برآمد کرلیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں ملزمان تاج محمد ، گل زمین، خلیل، محمود الرحمٰن کو گرفتار کر کے چرس کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی۔مجید کالونی میڈیکل گراؤنڈ میں جوا کھیلنے والے 5 جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی قبضے میں لے لیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.