تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قوم کو شدت پسندوں کے خلاف اعلان جہاد کر دینا چاہیے،شہباز بھٹی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیراقلیتی امور شہباز بھٹی نے لاہور کے داتا دربار میں دہشت گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی اقلیتیں اس سانحہ کے متاثرین کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہیں ۔شہباز بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ داتا دربارپر دہشت گردی کے بعد پوری قوم کو شدت پسندوں کے خلاف اعلان جہاد کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ہرقسم کی مصلحتوں سے بالاترہوکر دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ کریں اور معاشرے کو ان نقصان دہ عناصر سے پاک بنائیں۔ وفاقی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ عوام کو ظالمان کے ہاتھوں کسی صورت یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.