5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہری پور :دودھ کے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
جنگ نیوز -
ہری پور…جنگ نیوز…ہری پور میں محکمہ ڈی ایف سی نے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فدا محمد نے دودھ فروشوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ نرخوں کے مطابق دودھ فروش کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔