5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عمران خان فلم کی تشہیر کے لیے پاپ کارن فروخت کریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار عمران خان Popcornفروخت کریں گے۔ عمران خان شوقیاً یہ کام نہیں کریں گے اور نہ یہ ان کی فلم کا کوئی حصہ ہے بلکہ عمران خان کا Popcorn فروخت کرنا ان کی نئی آنے والی فلم ”آئی ہیٹ لو اسٹوریز“کی تشہری مہم کا حصہ ہے۔ اس مقصد کے لیے عمران خان اپنے ماموں عامرخان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے فلم کے ہدایت کار جوہر کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف سنیماؤں میں جا کر ٹکٹ فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ Popcornبھی فروخت کریں گے۔عمران خان نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ Popcornسے زیادہ ٹکٹ فروخت کرنے کی کو شش کریں گے۔واضح رہے کہ فلم کی ہیروئن سونم کپور بھی عمران خان اور کرن جوہر کے ساتھ Popcornفروخت کرتی نظر آئیں گی۔عمران خان اور سونم کپور کی کوششوں سے ٹکٹ اور Popcornفروخت ہو یا نہ ہو مگر اس سے ان کے مداحوں کواپنی پسندیدہ ادکاروں سے بات کرنے اور انہیں قریب سے دیکھنے کاموقع ضرور مل جائے گا۔