تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک،ایک زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن اور کھوکھراپار میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ چاکیواڑہ کے علاقے میں واٹر بورڈکے ملازم کی خون میں لت پت ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن اللہ داد کالونی میں نامعلوم ا فراد کی فائرنگ سے 25سالہ لال محمد خان محسود ولد گل سوپ خان محسود ہلاک ہوگیا جو کوئٹہ سے تین روز قبل اپنے چچازاد فریداللہ کے گھر پہنچا تھا۔ کھوکھراپار نمبر دو اللہ والی مسجد کی گلی میں ایک تھلے پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ قاری نوراحمد ولد نور محمد ہلاک اور 40سالہ منیر علی ولد سعید علی زخمی ہوگیا۔ متوفی کھوکھراپار نمبر2 میں ایک آئل شاپ پر ملازم اور سبحانیہ مسجد کے مدرسے میں بچوں کو قرآن پاک پڑھاتا تھا۔تھانہ چاکیواڑہ کی حدود بہار کالونی گلی نمبر20 سے 27سالہ محمد ذاکر ولد محمد عثمان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس کے سر اور سینے پر5گولیاں ماری گئیں۔متوفی لیاری جمن شاہ پلاٹ کا رہائشی، گینگ وار کے سابق مرکزی کردار بابو ڈکیت کا بھانجا اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ملازم تھا۔ضابطہ کی کارروائی کے بعد پولیس نے تمام لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.