تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمے دار شوگر ملز نہیں،اسکندر خان

جنگ نیوز -
کراچی…آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان نے کہا ہے کہ ٹی سی پی کی جانب سے 12 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی وقت پر درآمد ہونے سے قیمتوں میں استحکام رہتا ۔آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی سی پی کی چینی یوٹیلیٹی اسٹورزکے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی فروخت کی جاتی ہے۔اسکندر خان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر چینی کی لاگت کا دارومدار گنے کی فراہمی پر ہوتا ہے جبکہ چینی کی ایکس فیکٹری قیمت 61 روپے علاوہ سیلز ٹیکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی پر سیلز ٹیکس 28 روپے فی کلو کے حساب سے لگایا جاتا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ شوگر ملرز نہیں بلکہ ہول سیل اور ریٹیل کی سطح پر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب کراچی ہول سیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری شکیل احمد کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس فیکٹری قیمت 62 روپے 90 پیسے ہے اور یہ ہول سیل میں مارکیٹ میں 64 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 65 سے 66 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جبکہ سیلز ٹیکس میں ایک فی صد اضافے سے تمام اشیا کی قیمتوں میں 2 سے 3 فی صد تک اضافہ ہوجائے گا اور بیشتر کمپنیاں قیمتیں پہلے ہی بڑھا چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.