تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سب سے زیادہ گرمی تربت اورسبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں 38، دالبندین میں 43,ژوب میں36.5،سبی میں 44،بارکھان میں 36،خضدار37.5،قلات میں 34،لسبیلہ میں39 پنجگورمیں43،پسنی اورجیوانی میں 34 ،گوادرمیں34.5اورتربت میں44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر موسم خشک اورگرم رہے گا۔کوئٹہ میں گرمی کی وجہ سے برف اورمشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے، جبکہ معمولات زندگی متاثرہو رہے ہیں،تاہم ضلع ہرنائی کے علاقے میں گذشتہ شب طوفانی بارش سے علاقے میں ناصرف موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کوئٹہ اور ہرنائی کے درمیان راستہ بھی متاثر ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.